حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خواتین کے شعبہ ثقافت کی جانب سےاس سال گرمیوں کی چھٹیوں میں رواق حضرت معصومہ ؑ میں ۱۳ سال سے ۱۷ سال کی بچیوں کے لئے مختلف کلاسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
آرٹ کلاسوں میں ہینڈ ایمبرائیڈری، ڈرائنگ اینڈ پینٹنگ، موبائل فوٹوگرافی، تخلیقی تحریر وغیرہ شامل ہیں اور اسی طرح مختلف علمی دروس بھی منعقد کئے جائیں گے جو ہفتہ سے بدھ تک منعقد ہوں گی، اور جمعرات کو بھی محافل و مجالس کی شکل میں کلاس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ان کلاسوں کا آغاز 24 جون سے کیا جا رہا ہے اور تمام کلاسیں مفت ہوں گی، اور کلامیاب ہونے والوں کی خدمت میں حرم مطہر کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔